سندھ کے ضلع ٹنڈومحمد خان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
کرا چی (آ ئی این پی)پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈومحمد خان کے علاقہ منگریو میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔منگل کو او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلا میہ کے مطابق منگریو میں ویل نمبر ایک کی 2676میٹر کھدائی کے بعد تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔کمپنی اعلا میہ میں کہا گیاہے کہ ابتدائی طور پر 10.44 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کے ذخائر ملے ہیں۔
گیس دریافت