فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ ‘ فائنل: میںآسٹریلیا اور فرانس مدمقابل ہونگے

فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ ‘ فائنل: میںآسٹریلیا اور فرانس مدمقابل ہونگے

برسبین( آن لائن )آسٹریلیا اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل 9 نومبر سے شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے 26 برس بعد پہلی مرتبہ فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم نے بیلاروس کو شکست دے کر 1993 کے بعد پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل برسبین میں کھیلے گئے فیڈ کپ ورلڈ گروپ سیمی فائنل میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے بیلاروس کو 3-2 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔فرانس نے رومانیہ کو شکست دیکر فیڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی