ٹینس رینکنگ‘ نوویک جوکووچ اورناﺅمی اوساکا سرفہرست

ٹینس رینکنگ‘ نوویک جوکووچ اورناﺅمی اوساکا سرفہرست

پیرس( آن لائن )انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جاپان کی ناﺅمی اوساکا بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔ سٹسپاس سٹیفانوس 2 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین ساتویں نمبر پہنچ گئے۔میڈرڈ اوپن چیمپئن کیکی برٹنز نے کیریئر بہترین چوتھی پوزیشن حاصل کر کے ہائسٹ رینکڈ ڈچ کھلاڑی ہونے کا اعزاز پا لیا۔ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے تحت مینز سنگلز میں جوکووچ بدستور سرفہرست ہیں۔ نڈال دوسرے اور راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ڈومنک تھیم ایک سیڑھی چڑھ کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔انہوں نے الیگزینڈر زیوریف کو پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا۔کائی نیشکوری ایک درجہ اوپر چڑھ کر چھٹے نمبر پر آ گئے جبکہ سٹیفانوس کی ترقی کا تسلسل جاری ہے اور وہ دو سیڑھیاں چڑھ کر ساتویں نمبر پر آ گئے۔ دوسری جانب ویمنز سنگلز میں جاپانی کھلاڑی ناﺅمی اوساکا بدستور سرفہرست ہیں۔ سیمونا ہالپ اور اینجلیق کربر ایک، ایک درجہ اوپر چڑھ کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں۔ ہالینڈ کی کیکی برٹنز میڈرڈ اوپن ٹائٹل جیت کر تین درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین چوتھے نمبر پر آ گئیں۔ پیٹرا کویٹووا تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلی گئیں۔ بلینڈا بینسک تین درجے بہتری کے بعد 15ویں نمبر پر آ گئیں۔

#/s#

٭٭٭٭٭

مزید : کھیل اور کھلاڑی