نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی

نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی
نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی ،عدالت نے فریقین کے وکلا کو آج بحث کیلئے طلب کررکھا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی ،جسٹس مامون الرشید شیخ بیرسٹراقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کریں گے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نوازشریف نے 71 ٹریلین کی کرپشن کی ،نوازشریف نے سر کاخطاب حکومت کی منظوری کے بغیروصول کیا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کا حکم دے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور