اٹالین اوپن:سرینا ولیمز نے پہلا پڑاو باآسانی پار کرلیا

اٹالین اوپن:سرینا ولیمز نے پہلا پڑاو باآسانی پار کرلیا

روم(یواین پی)اٹلی کے شہر روم میں جاری اٹالین اوپن کے ابتدائی راو¿نڈ میں نمبر دس سیڈ امریکا کی سرینا ولیمز نے سویڈن کی ربیکا پیٹرسن کو چھ،چار اور چھ،دو اور ان کی بہن وینس ولیمز نے بلجیم کی ایلیس میرٹینز کو سات،پانچ،تین،چھ اور سات،چھ سے مات دے کر پہلا پڑاو¿ پار کرلیا جن کا دوسرے راو¿نڈ میں مقابلہ متوقع ہے۔اسی مرحلے کے دیگر میچوں میں کامیابی کے بعد امریکا کی آمنڈا انیسیمووا،نمبر چودہ سیڈ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ،نمبر تیرہ سیڈ امریکا کی میڈیسن کیز،سلواکیہ کی وکٹوریہ کزمووا،آسٹریلیا کی آئیلا ٹاملیانووچ،اسپین کی گاربائن موگوروزا،سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا،برطانیہ کی جوہانا کونٹا،قازقستان کی یولیا پوٹینٹسیوا اور جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا نے دوسرے راو¿نڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا تاہم نمبر پندرہ سیڈ چین کی چیانگ وانگ اور یوکرین کی لیزیا سورینکو ناکامی کا شکار ہو گئیں۔اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگل فرسٹ راو¿نڈ میں اسپین کے البرٹ راموس ونولاس نے نمبر پندرہ سیڈ فرانس کے گیل مونفلس کو چھ،تین اور چھ،ایک سے اپ سیٹ شکست دی جبکہ برطانیہ کے کیمرون نوری،نمبر سولہ سیڈ اٹلی کے مارکو سیچیناٹو، ناروے کے کاسپر رڈ،سربیا کے لیزلو ڈیرے ،نمبر تیرہ سیڈ کروشیا کے بورنا کورچ،کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف،نمبر گیارہ سیڈ روس کے کیرن خاشانوف اوراسپین کے فرنینڈو ورڈاسکو نے بھی پہلا پڑاو¿ پار کرلیا

تاہم آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینار،جان ملمین، اسپین کے پابلو کیرینو بسٹا،اٹلی کے لورینزو سونیگو،قازقستان کے میخائیل کوکوشکن،برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ اور ڈینیئل ایوانز جبکہ کینیڈین الیکس آگر ایلیاسیمے کا سفر تمام ہو گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی