قومی یمن ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی 20میں آج مدمقابل ہوگی

قومی یمن ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی 20میں آج مدمقابل ہوگی

پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو پریٹوریا میں کھیلا جائےگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ (آج )بدھ کو کھیلا جائےگا، دوسرا میچ 18 مئی کو کھیلا جائےگا، تیسرا میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور میزبان جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی ،سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ ٹائی ہوگیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی