صدر نےایمنسٹی سکیم کےمسودے 2019پردستخط کردیئے،آرڈیننس جاری

صدر نےایمنسٹی سکیم کےمسودے 2019پردستخط کردیئے،آرڈیننس جاری
صدر نےایمنسٹی سکیم کےمسودے 2019پردستخط کردیئے،آرڈیننس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایمنسٹی سکیم کے مسودے 2019پردستخط کردیئے، جس کا آرڈیننس جاری کردیا گیا۔
صدارتی آرڈیننس کے مطابق سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے ڈیکلیئریشن 30 جون تک جمع کرواناہوں گے ،ٹیکس ساراسال جمع کروایا جاسکے گا مگرہر سہ ماہی پر جرمانہ ہوگا،آرڈیننس کے مطابق غیر قانونی منقولہ اثاثے قانونی بنانے کیلئے 30 جون تک 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا،ملکی و غیر ملکی اثاثوں کو 4 فیصد ٹیکس دیکر کرقانونی حیثیت دی جا سکے گی ،بیرون ملک اثاثے قانونی حیثیت دلانے کیلئے کے بعد واپس پاکستان لاناہوںگے ،اثاثے پاکستان واپس نہ لانے کی صورت کل 6 فیصد ٹیکس دیناہوگا۔
صدر آرڈیننس کے مطابق 30 جون کے بعد اثاثے ظاہرکرنے پر ٹیکس کی رقم پر10 فیصد جرمانہ ہوگا،دوسری سہ ماہی میں ٹیکس جمع کروانے پر ٹیکس پر 20 فیصد جرمانہ ہوگا،تیسری سہ ماہی پر 30 اورچوتھی پر 40 فیصد جرمانہ ہوگا،جبکہ رئیل سٹیٹ سیکٹرکیلئے غیر منقولہ جائیدادپرڈیڑھ فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا،صدارتی آرڈیننس کے مطابق30 جون 2018 تک چھپائے اثاثے ،سیلز اور اخراجات ظاہر کر سکتے ہیں،ملک میں ظاہر کردہ غیر ملکی کرنسی و اثاثوں پر ٹیکس غیر ملکی کرنسی میں ہوگا،ایف بی آر ویلیو نہ ہونے پر ڈی سی ریٹ کے کم ازکم 150 فیصدکے برابرویلیو مقررہوگا،صدارتی آرڈیننس کے مطابق پبلک کمپنی پر سکیم کا اطلاق نہیںہوگا،کمیشن یا دوسری مجرمانہ سرگرمیوں سے کمائی دولت پر سکیم کااطلاع نہیں ہوگا،سونے قیمتی پتھر ہیرے جواہرات انعامی بانڈز پر سکیم کا اطلاق نہیں ہوگا،بیئرز سرٹیفکیٹس، شیئرز و دیگراقسام کے بانڈزپر بھی سکیم کا اطلاق نہیں ہوگا،مقدمات والی جائیدادوں منقولہ و غیرمنقولہ اثاثوں پر بھی سکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔