مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس آج ہوگا

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس آج ہوگا
مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،ای سی سی اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈاپیش کیا جائےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں رواں سال کیلئے گندم کی خریداری پر بریفنگ دی جائیگی، اس کے علاوہ سعودی عرب کے ترقیاتی منصوبوں میں ٹیکس کی چھوٹ پرغورہوگا ،اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے نیشنل گرڈسے اضافی 150 میگاواٹ بھی زیرغور آئیگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد