سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کےاجلاس میں ’’منفرد اقامہ ‘‘ کی منظوری دیدی گئی

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کےاجلاس ...
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کےاجلاس میں ’’منفرد اقامہ ‘‘ کی منظوری دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) خادم حرمین شریفین سعودی فرمانرواہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منگل کو ہونے والے سعودی کابینہ کےاجلاس میں ’’منفرد اقامہ ‘‘ کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت جدہ کے قصر السلام میں منعقد ہوا۔ منفرد اقامہ کا لائحہ عمل 90روز کے اندر اندر تیار کر لیا جائیگا۔ اس کی ذمہ داری خصوصی مرکز کے سپرد کر دی گئی ۔مجلس شوریٰ نے بدھ کو منفرد اقامہ قانون کا مسودہ پاس کر کے حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو بھیجا تھا۔ منفرد اقامہ مرکز سعودی عرب میں مقیم اور غیر مقیم غیر ملکیوں کیلئے منفرد اقامے کی شرائط اور اس کی درخواست کا طریقہ کار متعین کرے گا ۔
رکن شوریٰ لطیفہ الشعلان نے بتایا کہ غیر ملکیوں کو جاری کئے جانیوالے منفرد اقامہ سے تارکین کو متعدد حقوق اور مراعات حاصل ہوں گی ۔کچھ ذمہ داریاں بھی ہوں گی۔اس کی بدولت سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے رواج کا خاتمہ ہو گا اور سعودی عرب میں تجارت اور معیشت کے عمل کو تقویت پہنچے گی۔
سعودی عہدیدار نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکیوں کو گرین کارڈ کے طرز پر دائمی اقامہ جاری کرنے کی خصوصی اسکیم زیر غور ہے ۔
سعودی مجلس شوریٰ کا اجلاس بدھ کو صدر ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی زیر صدارت ہواتھا۔ منفرد اقامہ قانون کا مسودہ سعودی کابینہ نے شوریٰ کو بھیجا تھا ۔76ارکان نے مسودہ قانون کے حق میں اور  55نے مخالفت میں ووٹ دیے دیا ۔ بیشتر ارکان نے اسے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں قرار دیا۔منفرد اقامے کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کی سوچ یہ ہے کہ اس کی بدولت مملکت میں سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کا رواج ختم ہو گا۔ سعودی معیشت کو فروغ حاصل ہو گا اور تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی ۔

مزید :

عرب دنیا -