ستاروں کی روشنی میں آپ کا بدھ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا بدھ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا بدھ کا دن کیسا رہے گا

  

حمل

15مئی بد ھ۔ سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ شراکتی امور میں اہم معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔ قریبی لوگوں کیساتھ تعلقات احتیاط طلب ہونگے۔

ثور

15مئی بد ھ۔ گھر کی آرائش و زیبائش کا رجحان بڑھے گا۔ بعض معاملات کے دوران رکاوٹیں پیش آنے کا خدشہ ہے۔ گھریلو یا اہل خانہ کیلئے خریداری کرنا مفید رہے گا۔

جوزا

15مئی بد ھ۔ مشترکہ مفاد کے کام میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔ ملازمتی و منصبی ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ تفریحی نوعیت کے پروگرام بنیں گے۔

سرطان

15مئی بد ھ۔ مالی پوزیشن بہتر رہے گی۔ صحت میں بہتری آئے گی۔ لیکن آرام کرنا شرط ہے۔آپکی مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔ آپ کوئی نیا کام شروع کرنے کے موڈ میں ہوں گے۔

اسد

15مئی بد ھ۔ آپ ماحول میں خوشگوا رتبدیلی محسوس کریں گے۔ شریک کار یا کسی ساتھی کی طرف سے مخالفت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اچانک کوئی خوشی ملے گی، خوداعتمادی بڑھے گی۔

سنبلہ

15مئی بد ھ۔ کسی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ کسی اہم مسئلے پر قابو پا سکیں گے۔ کاروباری امور میں دلچسپی رہے گی۔ آپ نجی معاملات کو طے کر سکیں گے۔

میزان

15مئی بد ھ۔ کاروباری مالی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سیں گے۔ سماجی حلقوں میں عزت بڑھے گی۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ فریقین کے مابین تعاون ہو گا۔

عقرب

15مئی بد ھ۔ اپنے حکام بالا سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ دوسروں کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔ ملازمتی امور میں بہتری آئے گی۔ دوسروں کا تعاون حاصل رہے گا۔

قوس

15مئی بد ھ۔ سماجی، رومانوی سرگرمیوں میں بڑھیں گی۔کسی بھی سنی سنائی بات پر یقین نہ کریں۔ آپ اپنے دل پسندمشاغل کو اپنا سکیں گے۔ دوستوں کیساتھ کسی اجتماعی محفل سے لطف اندوز ہوں گے۔

جدی

15مئی بد ھ۔ گھریلو امور میں توجہ رہے گی۔ آرائش و زیبائش کے سامان کی خریداری کر سکیں گے۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ محتاط رہیں۔

دلو

15مئی بد ھ۔ مقابلے کا رجحان ہو گا۔ خوب محنت کرنا پڑے گی۔ اپنے کاموں میں حوصلہ اور خوداعتمادی پیدا کریں۔ کسی معاملے میں مایوسی کا سامنا ہو گا لیکن آپ اپنی ہمت سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

حوت

15مئی بد ھ۔ مصروفیت بڑھے گی۔ ملازمتی امور میں عدم توجہی نہ برتیں کیونکہ اس طرح آپ کو نقصان ہو سکتا ہے۔ شراکتی امور میں دلچسپی رہے گی۔ دوران گفتگو تحمل مزاجی سے کام لیں۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم