نیب نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر آصف زرداری شدید پریشان ہو جائیں گے

نیب نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر آصف زرداری شدید پریشان ہو جائیں گے
نیب نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر آصف زرداری شدید پریشان ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری پر 8 مقدمات میں الزامات ثابت ہونے کا دعویٰ کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیب نے آصف زرداری کیخلاف جاری تحقیقات اور ریفرنس کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہے ۔ سابق صدر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست میں ان کے خلاف جاری تمام کارروائیوں کی تفصیلات طلب کی گئیں تھیں جس کے جواب میں نیب نے 11 صفحات پر مبنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

اس فہرست کے مطابق اب تک 8 کیسز میں آصف علی زرداری پر الزام ثابت ہوچکے ہیں۔نیب نے ان کے خلاف 2 عبوری ریفرنس دائر کر رکھے ہیں جبکہ صرف پارک لین کیس میں ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق 12 مختلف درخواستوں میں آصف زرداری، فریال تالپور، قائم علی شاہ، اور دیگر ملزمان ہائی کورٹ سے ضمانتیں لے رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی