آصف زرداری نے ایک بار پھر عبوری ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

آصف زرداری نے ایک بار پھر عبوری ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
آصف زرداری نے ایک بار پھر عبوری ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر عبوری ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے ہریش کمپنی کیس میں کل طلب کررکھا ہے، سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار پھر اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیااور عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے کل ہریش کمپنی کیس میں طلب کیا ہے جس میںگرفتاری کا خدشہ ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے اورضمانت منظور کی جائے ۔

واضح رہے کہ سابق صدرآصف زرداری نے چھٹے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، آصف زرداری پانچ مقدمات میںپہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد