’’آپ آئیڈیا دیں، پیسے ہم دیں گے‘‘ فواد چوہدری نے پاکستانی نوجوانوں کو زبردست پیشکش کر دی

’’آپ آئیڈیا دیں، پیسے ہم دیں گے‘‘ فواد چوہدری نے پاکستانی نوجوانوں کو ...
’’آپ آئیڈیا دیں، پیسے ہم دیں گے‘‘ فواد چوہدری نے پاکستانی نوجوانوں کو زبردست پیشکش کر دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان سائنس فیئر 2019 کا اعلان کر دیاہے اور تیاری پکڑنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے ، آپ کو لگتاہے کہ آپ کے منصوبے میں دم ہے ، جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹرڈ کروائیں اور اگر ہمارے ماہرین آپ کے منصوبے سے متاثر ہوئے تو آپ کے آئیڈیا کو 100 سے 70 فیصد تک سرمایہ کاریں دیں گے ، پاکستان سائنس فیئر 2019 کیلئے تیاری پکڑ لیں ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری قمری کیلنڈر تیار کرنے کا بھی اعلان کر چکے ہیں جس پر کافی بحث بھی ہوئی تاہم اس کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جوکہ جلد ہی کیلنڈر جاری کرے گی ۔

مزید : قومی