صدر مملکت عارف علوی نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اہم ٹاسک سونپ دیا

صدر مملکت عارف علوی نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اہم ٹاسک سونپ دیا
صدر مملکت عارف علوی نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اہم ٹاسک سونپ دیا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں انہیں صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا صدر مملکت سے سماجی مسائل کے مختلف پہلوں پر بات ہوئی، وہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے متعلق ایک ویژن رکھتے ہیں، ملاقات میں پاکستان کے مثبت تشخص کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر بات ہوئی، معاون خصوصی نے کہا پسماندہ طبقے کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کے حوالے سے بات ہوئی، کسی بھی معاشرے میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے، معاون خصوصی نے کہا اختیارات کو نچلی سطح پر پہنچانے پر بھی بات چیت ہوئی،مالکان اور ورکرز کے درمیان تعلق پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد