یاسر حسین کو اداکارہ ہانیہ عامر کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا

یاسر حسین کو اداکارہ ہانیہ عامر کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار یاسر حسین کو ہانیہ عامر کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا۔اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیل مہاسوں کی مشکلات کا ذکر کیا تھا جس پر یاسر حسین نے ان کا مذاق اڑایا اور اب اداکار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں انہوں نے اپنی جلد کے مسائل مداحوں سے شیئر کئے، جبکہ یہ بھی یاد دلایا کہ وہ ایک سلیبرٹی ہیں، اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں اپنی زندگی میں مسائل کا سامنا نہیں۔بعدازاں یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر سٹوریز کے ذریعے مداحوں کو موقع دیا کہ وہ ان سے سوالات پوچھ سکیں۔

ایک موقع پر ایک مداح نے یاسر حسین سے سوال کیا کہ وہ ہانیہ عامر کو ایک لفظ میں بیان کریں، جس پر یاسر حسین نے ہانیہ کو ’دانے دار‘ کہا۔ ہانیہ عامر نے یاسر کے اس جواب کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’میرے دوست کو معاف کریں، ان کو آج کل نامناسب مذاق کرنے کی عادت ہوگئی ہے‘۔

یاسر حسین نے ہانیہ عامر کے ناپسندیدگی پر معافی مانگنے کے بجائے ایک اور نامناسب جواب دیا جس کے بعد ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔یاسرحسین نے لکھا کہ ’بس دوست کہہ دیا، اس ہی لیا لکھا تھا، مذاق نہیں تھا، ایکنی (acne) کو اردو میں دانہ کہتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور