لاہور میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
لاہور میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، گرمی کی شدت میں کمی سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے۔محکمہ موسمیات نے لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کراچی میں جمعرات کو بادل برسنے کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ کہیں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش نے موسم ٹھنڈا ٹھار کر دیا۔ گرمی کا زور کم ہونے پر روزہ دار بھی کھل اٹھے۔ڈیرہ غازی خان، راجن پور، سکھر، صادق آباد، رحیم یار خان اور سہیون شریف میں چھم چھم پانی برسا۔ چاغی، دالبندین اور پشین میں بھی کھل کر بارش جبکہ رحیم یار خان اور راجن پور میں ڑالہ باری بھی ہوئی۔

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے وہ یہ کہ موسم کا حال بتانے والوں نے جمعرات سے بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے،عید تک ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان، سکھر، لاڑکانہ، بنوں اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید :

ماحولیات -