منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری اور فریال تالپور اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئے

منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری اور فریال تالپور اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئے
منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری اور فریال تالپور اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورمنی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ،اسلام آبادہائیکورٹ کا2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع پر سماعت آج ہوگی،آصف زرداری نے 5 اورفریال تالپور نے دو مقدمات میں عبوری ضمانت کرارکھی ہے،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی درخواستوں پر سماعت کرینگے ۔

نیب نے گزشتہ روز آصف زرداری کی درخواستوں پر جواب جمع کروا دیا تھا،نیب کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کے 8 مقدمات میں آصف زرداری کا کردار سامنے آچکا ہے ،سابق صدر کی درخواست ضمانت مستردکی جائیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد