سندھ ہائیکورٹ ،مشیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

سندھ ہائیکورٹ ،مشیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری کیخلاف درخواست پر ...
سندھ ہائیکورٹ ،مشیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی تقرری کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے درخواست گزارکے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا،سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ درخواست پرفیصلہ آج ہی سنایاجائےگا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی