اسلام آباد،موٹروے پولیس کی کارروائی،گاڑی سے لاکھوں مالیت کے موبائل فون برآمد

اسلام آباد،موٹروے پولیس کی کارروائی،گاڑی سے لاکھوں مالیت کے موبائل فون ...
اسلام آباد،موٹروے پولیس کی کارروائی،گاڑی سے لاکھوں مالیت کے موبائل فون برآمد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے پولیس نے چکری کے قریب سے گاڑی سے 873 نان کسٹم پیڈموبائل فونز برآمد کرلئے ،موبائل فونزکی مالیت 10 لاکھ روپے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فونز پشاور سے لاہورسمگل کئے جارہے تھے،چکری کے قریب گاڑی سے 873 نان کسٹم پیڈموبائل فونزبرآمدکرلئے،موبائل فونزکی مالیت 10 لاکھ روپے ہے،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،موبائل فونزاورگاڑی کسٹم حکام کے حوالے کردی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد