’’ آئی ایم ایف کی سربراہ نے مجھے فون کر کے کہا ‘‘ وزیراعظم عمران خان نے رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک لگانے کی اصل وجہ بتا دی، پاکستانی حیران پریشان رہ گئے

’’ آئی ایم ایف کی سربراہ نے مجھے فون کر کے کہا ‘‘ وزیراعظم عمران خان نے رضا ...
’’ آئی ایم ایف کی سربراہ نے مجھے فون کر کے کہا ‘‘ وزیراعظم عمران خان نے رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک لگانے کی اصل وجہ بتا دی، پاکستانی حیران پریشان رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات طے پا گئے ہیں جس کے تحت پاکستان کو چھ بلین ڈالر کا قرض دیا جائے گا تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیاہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے مجھے ٹیلیفون کر کے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بہترین افسر ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق حکومت کی جانب سے طارق باجوہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک تعینات کیا گیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عمران خان کوشدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تاہم رضا باقر بیرون ملک سے پاکستان آئے اور انہوں نے گورنر سٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماون کو ڈالر کی قدر سے متعلق کسی بھی قسم کا بیان دینے سے روک دیاہے اور ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی بغیر تیاری کے ٹاک شو یا کسی پروگرام میں ڈالر کی قیمت پر گفتگو نہ کرے۔عمران خان کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے مجھے ٹیلیفون کر کے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ رضا باقر بہترین افسر ہیں ۔

مزید :

قومی -