بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو مقبوضہ کشمیر سے کہاں ٹرانسفر کر دیا گیا؟ پتا چل گیا

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو مقبوضہ کشمیر سے کہاں ٹرانسفر کر دیا گیا؟ پتا چل گیا
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو مقبوضہ کشمیر سے کہاں ٹرانسفر کر دیا گیا؟ پتا چل گیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستانی حدود کے اندر طیارہ مار گرائے جانے کے بعد گرفتار ہونے والے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کا تبادلہ مقبوضہ کشمیر سے راجستھان کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ابھی نندن کو راجستھان کے سورت گڑھ ایئر بیس بھیجا گیا ہے جہاں بھارتی فضائیہ کے مگ 21 بائیسن طیارے تعینات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ وہ لڑاکا طیارہ اڑایں گے یا نہیں‘ لیکن بھارتی فضائیہ کے قواعدوضوابط کے مطابق ایک بار ایجیکٹ کرنے والے پائلٹ کو دوبارہ طیارہ اڑانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مزید : بین الاقوامی