”آپ کو تو کہیں خلائی مخلوق نظر نہیں آئی “صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے کیا جواب دیاآپ بھی جانیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئے۔
سابق صدر آصف زرداری نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو بھی کی،صحافی کے سوال ”آپ کیخلاف نیب کیسز ایک ہی نوعیت کے نظرآرہے ہیں“کا سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امیر ہم نہیں ہوں گے توکون ہوگا؟،ایک اور صحافی کے سوال” آپ کو تو کہیں خلائی مخلوق نظر نہیں آئی “پرسابق صدر صرف مسکرا دیئے ۔