ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں ایک اور شخصیت کا اضافہ کر لیاہے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو معاون خصوصی مقرر کر دیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیاہے اور ان کا عہدہ بھی وفاقی وزیر کے برابر ہو گا ، تعینات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ، نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت مٹاو پروگرام ہوں گی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن بھی ہیں۔

مزید :

قومی -