اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان ، دو روپے مہنگا ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان ، دو روپے مہنگا ہو گیا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان ، دو روپے مہنگا ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہاہے جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ حکومت کو بھی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر مسلسل تنقید کا سامنا ہے تاہم اب ڈالر بھی اوپن مارکیٹ میں پرواز کر رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 146 روپے کا فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں اس کی قیمت مستحکم ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 141 روپے 39 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

مزید : بزنس