دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کو نشانہ بنا ڈالا
نصیر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے تین افراد کو قتل کر دیا جن کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہاہے تاہم اس دوران متعددافراد زخمی بھی ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں کام میں مصروف مزدوروں پر اسلحہ بردار افراد نے فائرنگ کر دی جس کے باعث تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔
اس سے قبل چار مئی کو کھرن کے علاقے میں فائرنگ کے باعث پنجاب سے تعلق رکھنے والے چھ مزدوں کو قتل کر دیا گیا تھا ، لیوی ذرائع کاکہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی ۔