بلاول بی بی شہید کابیٹا ہے،انگاروں پرچلے گا،آصف زرداری کاحکومت مخالف تحریک چلانے کااعلان

بلاول بی بی شہید کابیٹا ہے،انگاروں پرچلے گا،آصف زرداری کاحکومت مخالف تحریک ...
بلاول بی بی شہید کابیٹا ہے،انگاروں پرچلے گا،آصف زرداری کاحکومت مخالف تحریک چلانے کااعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیب اورمعیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک پارلیمنٹ نہیں ،سڑکوں پرچلائیں گے،بلاول بی بی شہید کابیٹا ہے،انگاروں پرچلے گا،سابق صدر نے کہا کہ ماضی اورموجودہ ایمنسٹی سکیم میں کوئی فرق نہیں،جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کر لے گا،انہوں نے حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو پہلے امیر بناﺅ پھر ٹیکس لگاﺅ۔

صحافی کے سوال ”اگر جیلوں سے نہیں ڈرتے تو پھرضمانتیں کیوں کرواتے ہیں؟“کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ ضمانت میرا آئینی حق ہے ،کیوں آ پکو بھی ساتھ لے جاﺅں ،آپ کا نام دیتا ہوں آپ کی ضمانت نہیں کراﺅں گا،صحافی کے سوال ”عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلا رہے ہیں “کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشااللہ ان کو بھی اندازہ ہے اس لئے توکیسز بن رہے ہیں ۔

ایک اور سوال ”حکومت کیخلاف تحریک پارلیمان کے اندر ہو گی یا سڑکوں پر“کے جواب میں کہا کہ تحریک سڑکوںپر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ علیم خان کی رہائی خوش آئندہ ہے،سیاست میں مقابلہ سیاسی میدان میں ہوتا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد