اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع،2 انکوائریز میں ضمانت منظور

اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع،2 ...
اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع،2 انکوائریز میں ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع اور 2انکوائریز میں ضمانت منظور کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور 2 انکوائریز میں ضمانت منظورکرلی جبکہ فریال تالپور کی دو کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
عدالت نے پارک لین کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 12 جوان،اوپل 225 انکوائری میں 11 جون، مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں 18 مئی،بلٹ پروف گاڑی اورتوشہ خانہ کیس میں 20 جون،میگا منی لانڈرنگ کیس میں 29 مئی ،ہریش کمپنی کیس میں 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔