سمندری میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،بم ناکارہ بنا دیئے گئے،2 مشتبہ افراد گرفتار

سمندری میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،بم ناکارہ بنا دیئے گئے،2 مشتبہ افراد ...
سمندری میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،بم ناکارہ بنا دیئے گئے،2 مشتبہ افراد گرفتار

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سمندری میں دہشتگردی کا منصوبہ بنادیا گیا،بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم ناکارہ بنادیاجبکہ پولیس نے کارروائی کرکے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری کے علاقے انارکلی بازار سے بم برآمد ہوا ،پولیس نے بم ملنے پر انارکلی اور دیگر بازار بند کرادیئے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کوفوری طلب کرلیاگیا،بی ڈی یونے لیڈی پارک میں لے جا کر بم ناکارہ بنادیا ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد