چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس، آغاسراج درانی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس، آغاسراج درانی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ...
چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس، آغاسراج درانی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میںڈپٹی چیئرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅ نٹیبلٹی ،ڈی جی آپریشن،ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 12انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں اکرم خان درانی سابق وفاقی وزیر ہاو¾سنگ اینڈ ورکس،شیر اعظم وزیر سابق صوبائی وزیر اور دیگر،علی غلام نظامانی سابق رکن سندھ اسمبلی ،سعید خان نظامانی رکن سندھ اسمبلی،محمد سہیل سابق ڈی جی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کراچی ،مسزعصمت اللہ،ایکسئین ،ایم ای ایس ، سیالکوٹ کینٹ،المعیزانڈسٹریز لمیٹڈایم ایم روڈ تحصیل پپلان ضلع میانوالی اور دیگر،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران /اہلکاران ،محکمہ صحت حکومت سندھ کے افسران/اہلکاران ،پروکیورمنٹ کمیٹی کے اراکین ،پروگرام مینیجرہیپا ٹائٹس پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ اور دیگر ، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسمٰعیل خان کے افسران /اہلکاران اور دیگر،محکمہ خوراک خضدارکی انتظامیہ،رام چندچیف انجینئر سکھر،عبدالوہاب سہیتوایگزیکٹیو انجینیراور دیگر،پبلک ہیلتھ انجئیرنگ ڈویژن لاڑکانہ،اقبال شیخ سرکاری ٹھیکہ دار اور دیگر، میسرز چنیون بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈکی انتظامیہ اور دیگر شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں عاطف کامران چیف ایگزیکٹیو آفیسرمیسرزیونیکو پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگرکےخلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے3 ریفرنسز دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںآغا سراج درانی سپیکر سندھ اسمبلی اور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر اثاثے بنانے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو۱یک ارب 60کروڑ روپے سے زائدکا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںمظہر الاسلام سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ اسلام آباداور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر من پسند افراد کوٹھیکے دینے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 30.13ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںفضل منان سابق ڈائریکٹر تعلیم فاٹا اور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر اساتذہ کی جعلی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 11کروڑ73لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈنے حافظ عبد الکریم رکن سینیٹ/سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات، عثمان عبد الکریم،انس عبدالکریم،ڈاکٹر نجیب حیدر اور دیگرغلام قادر پلیجو سابق ایم پی اے ٹھٹھہ اور دیگر, عبدالستارڈیرو سابق مینیجنگ ڈائریکٹر پورٹ قاسم اتھارٹی اور دیگر،کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کے افسران /اہلکاران،میسرز میکا ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈاور دیگر، کے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائری ختم کرنے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے مالکان/ڈاکٹرز میسرز اے ایم کنسٹرکشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ فیصل آباد،کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کے افسران /اہلکاران اور دیگرکے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انوسٹی گیشنز ختم کرنے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سرگودھا کیٹل مارکیٹ مینیجمنٹ کی انتظامیہ /افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب اور رحمت اللہ بلوچ ،چیف ایگزیکیٹو آفیسر کیسکو اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کارروائی کیلئے متعلقہ محکمہ کو بھیجنے کی منظوری دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد