ایران اور امریکہ کی لڑائی ہوئی تو پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ پاکستان نے حیران کن اعلان کر دیا

ایران اور امریکہ کی لڑائی ہوئی تو پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ پاکستان نے حیران ...
ایران اور امریکہ کی لڑائی ہوئی تو پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ پاکستان نے حیران کن اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے لیکن ہم تنازع کی صورت میں کسی کی حمایت نہیں کریں گے ۔
ایکسپریس ٹریبون کے مطابق قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پاکستان فکر مند ہے ، کسی قسم کے بھی تنازعے کے پورے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ،اس لیے ہمیں اس پر واضح حکمت عملی بنانی ہو گی ۔ شاہ محمود قریشی نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کی صورت میں پاکستان کسی کا بھی ساتھ نہیں دے گا ۔
شاہ محمود قریشی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیاہے اور واشنگٹن نے اپنا ایئر کرافٹ کیریئر اور بمبار  طیارے مشرق وسطیٰ بھیج دیئے ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب ہوں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی تیار کریں گے ، حکومت امور خارجہ سے متعلق معاون کونسل سے مشاورت کرے گی جس میں متعدد لیجنڈ سفارت کار شامل ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ یہ بہت ہی نازک معاملہ ہے ، ہم قریب سے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، ایسی حکمت عملی بنانے کی کوشش کریں گے جس سے ہمارے مفادات اور خطے کو ئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -