پاکستان پیپلزپارٹی سوشل میڈیا ونگ کی طرف سے افطار ڈنر، پی پی پی کارکنوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی شرکت

پاکستان پیپلزپارٹی سوشل میڈیا ونگ کی طرف سے افطار ڈنر، پی پی پی کارکنوں سمیت ...
پاکستان پیپلزپارٹی سوشل میڈیا ونگ کی طرف سے افطار ڈنر، پی پی پی کارکنوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی شرکت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کے سوشل میڈیا ونگ کی طرف سے پی پی پی کے کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کے لئے دبئی میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر کے میزبان سوشل میڈیا ونگ کے ممبر علی پرویز تھے۔ افطار ڈنر میں پی پی پی کے سینئر رہنماﺅں میاں منیر ہانس، سید سجاد حسین شاہ، ذوالفقار علی مغل، سردار جاوید یعقبو، زاہدہ ملک، نثار خٹک، ملک خادم شاہین، ملک محمد اسلم، محمد امین سرگانہ، عرفان گوندل، فضل درانی، آصف گوگا، زین عباس، قاسم چودھری، عمر نواز، جواد طاہر، فیصل مجید اور شفیق صدیقی کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکائے تقریب نے میزبان علی پرویز کو پی پی پی سوشل میڈیا ونگ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ پی پی پی امارات کا سوشل میڈیا ونگ پارٹی کے لئے بہترین کام سرانجام دے گا۔ پی پی پی کے سینئر رہنماﺅں نے کہا کہ مستقبل نوجوان قیادت کا ہے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی یہی چاہتے ہیں کہ نوجوان قیادت کو آگے لایا جائے۔

افطار ڈنر کے میزبان علی پرویز نے کہا کہ ماہ رمضان آپسی بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے لہٰذا ہم سب کو آپس میں امن، پیار، خلوص اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہیے۔ امت مسلمہ رمضان مبارک میں تقویٰ اور پرہیز گاری سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور قربت حاصل کرسکتے ہیں لہٰذا وہ مقاہ مقدس میں خصوصی عبادات کے ذریعے ہمیں اپنی دنیا و آخرت سنوارنی چاہیے۔ آخر میں میزبان تقریب علی پرویز نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ مہمانوں کی تواضع پرتکلف افطار ڈنر سے کی گئی۔

مزید : عرب دنیا