ناجائز تعلقات اور زیادتی کے نتیجے میں ٹھہرنے والا حمل گرانے پر سخت سزائیں دینے کافیصلہ

ناجائز تعلقات اور زیادتی کے نتیجے میں ٹھہرنے والا حمل گرانے پر سخت سزائیں ...
ناجائز تعلقات اور زیادتی کے نتیجے میں ٹھہرنے والا حمل گرانے پر سخت سزائیں دینے کافیصلہ

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی ایک ریاست میںناجائز تعلقات اور زیادتی کے نتیجے میں ٹھہر نے والا حمل گرانے پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ بھر میں اسقاط حمل کے ممکنہ طور پر اب تک کے سخت ترین قوانین کا نفاذ ریاست آلاباما میں کیا جارہاہے، سینیٹ کی جانب سے منظور کئے جانے والی دستاویز کے مطابق جنسی زیادتی یا غیر ازدواجی تعلقات کی وجہ سے ٹھہرنے والے حمل کو بھی ضائع کرنے پر سخت سزائیں دی جاسکیں گی۔

مزید براآں جنین ضائع کرنے میں مدد کرنے والے ڈاکٹر کو بھی عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔یہ قانون پر ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے آلاباما کے گورنر کے دستخط ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس