یورپی یونین کے اپنے دفاعی منصوبے پر امریکہ میدان میں آگیا

یورپی یونین کے اپنے دفاعی منصوبے پر امریکہ میدان میں آگیا
یورپی یونین کے اپنے دفاعی منصوبے پر امریکہ میدان میں آگیا

  

برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کے اپنے دفاعی منصوبے پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کوخط لکھا گیا ہے ۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے یورپی یونین کے داخلی سطح پر دفاعی اخراجات میں اضافے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن انتظامیہ کے مطابق ایسے منصوبے دہائیوں سے جاری بین البراعظمی تعلقات اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے لئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب خارجہ امور کی یورپی نگران فیدیریکا موگیرینی نے ان امریکی خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین چاہتی ہے کہ رکن ریاستیں نئے دفاعی آلات اور ساز و سامان کی تیاری میں ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے۔ اس سلسلے میں امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کو ایک خط بھی ارسال کیا گیاہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس