ایف اے ٹی ایف اجلاس ، پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب

ایف اے ٹی ایف اجلاس ، پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب
ایف اے ٹی ایف اجلاس ، پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چین میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کی قیادت میں 12 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت کی۔ آسٹریلیا، ملائیشیا، ترکی، امریکہ ، چین ، بھارت، جرمنی اور برطانیہ کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ بھارت پاکستان کے خلاف اجلاس میں 6 رکنی وفد لے کر آیا۔ بھارتی وفد میں کسٹم ، بینکنگ ، اور ٹیکس کے ماہرین شامل تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کودہشتگردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا، کرنسی سمگلنگ کی روک تھام اورمدارس اصلاحات پر بریفنگ دی ۔ اجلاس کے دوران بھارتی ماہرین کی جانب سے بعض اعتراضات بھی اٹھائے گئے لیکن پاکستان نے بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیا۔