عمران خان سے آرمی چیف کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات

عمران خان سے آرمی چیف کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات
عمران خان سے آرمی چیف کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ دونوں کی ملاقات وزیر اعظم کے دفتر میں ہوئی۔ اس ون آن ون ملاقات میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے علاقائی امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ میٹنگ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بھی زیر غور آئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی