ایک سال تک مسلسل KFC والوں کو بے وقوف بنا کر مفت کھانا کھانے والا شخص

ایک سال تک مسلسل KFC والوں کو بے وقوف بنا کر مفت کھانا کھانے والا شخص
ایک سال تک مسلسل KFC والوں کو بے وقوف بنا کر مفت کھانا کھانے والا شخص

  

کیپ ٹاﺅن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کا ایک 27سالہ نوجوان راتوں رات سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں مشہور ہو گیا ہے اور اس کی شہرت کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس نوجوان نے کے ایف سی ریسٹورنٹ والوں کو ایک سال تک بے وقوف بنائے رکھا اور ان سے مفت کھانا کھاتا رہا۔ گزشتہ دنوں جب وہ پکڑا گیا اور اس کی حیران کن واردات کی خبر سامنے آئی تو انٹریٹ پر بھونچال آ گیا اور لوگ اس کی چالاکی پر ششدر رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان یونیورسٹی آف کوازولو نیٹل کاطالب علم تھا۔ وہ آئے روز فوڈ کوالٹی آفیسر بن کر کے ایف سی چلا جاتا اور انہیں کھانوں کی کوالٹی چیک کرانے کو کہتا۔ کے ایف سی کے ملازمین اس کے من پسند کھانے لا کر اس کے آگے رکھ دیتے اور وہ کھا پی کر ڈکار مارتا اور اوکے کی رپورٹ دے کر چلا جاتا۔ گزشتہ دنوں بالآخر سٹاف نے اس نوجوان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کے ایف سی کے سٹاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ملزم اس قدر پراعتماد تھا کہ ہم ایک سال تک دھوکا کھاتے رہے۔ وہ بڑے اعتماد سے آ کر کھانے چیک کرتا اور پیٹ بھر کر چلا جاتا۔ وہ جب بھی آتا، ہم اس کی ہر ممکن خدمت کرتے اور اسے مطمئن کرنے کی پوری کوشش کرتے۔ “

رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں اس نوجوان کا ایک دوست بھی شریک ہوتا، جو لیموزین کا ڈرائیور تھا۔ وہ اسے لیموزین پر ریسٹورنٹ لاتا اور نوجوان اس ڈرائیور کے لیے بھی کھانا ساتھ لے کر جاتا تھا۔“ ابتدائی طور پر یہ واقعہ کینیا کے صحافی ٹیڈی ایوجین نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اس کی پوسٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صارف اس نوجوان کے خوداعتمادی کی داد دیتے نظر آ رہے ہیں کہ کس طرح سال بھر اس نے کے ایف سی والوں کو بے وقوف بنائے رکھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس