نمازیوں کے جوتوں میں یو ایس بی چھپانے والا پکڑا گیا، ان میں کیا تھا؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

نمازیوں کے جوتوں میں یو ایس بی چھپانے والا پکڑا گیا، ان میں کیا تھا؟ جان کر ...
نمازیوں کے جوتوں میں یو ایس بی چھپانے والا پکڑا گیا، ان میں کیا تھا؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں نمازیوں کے جوتوں میں یو ایس بی چھپانے والا ایک شخص پکڑا گیا ہے جس نے ان یو ایس بیز میں ایسی چیز ڈال رکھی ہوتی تھی کہ سن کر آدمی پریشان رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ملزم کا نام عمر اشفاق ہے جس کا تعلق ایک شدت پسند تنظیم سے تھا اور وہ نمازیوں کے جوتوں میں جو یو ایس بیز چھپاتا تھا ان میں شدت پسندانہ مواد موجود ہوتا تھا۔

برطانوی پولیس کے مطابق 24سالہ ملزم نے لوٹن، ڈربی، لوبرا، کوینٹری اور برمنگھم کی مساجد میں لوگوں کی جوتیوں میں یو ایس بیز چھپائیں۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ”وہ شدت پسندانہ مواد کی تشہیر کرنا چاہتا تھا اور اس لیے نمازیوں کے جوتوں میں یو ایس بیز رکھتا تھا تاکہ نمازی گھر جا کر اس یوایس بی میں موجود مواد دیکھیں اور ہمارے نظریات اپنا لیں۔“پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ”ایک یو ایس بی لوٹن میں ایک نمازی کے جوتوں میں رکھی گئی جس نے پولیس کو اطلاع کر دی اور ملزم کا سراغ لگا کر اسے پکڑ لیا گیا۔ اس یوایس بی میں لوگوں کو دہشت گردی کی ترغیب دینے والا مواد موجود تھا۔“ملزم کو برمنگھم کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ