کنڈوم بنانے والی کمپنی نے بچوں کو آپ کی آنکھوں سے دور رکھنے کے لئے انوکھی سروس متعارف کروادی

کنڈوم بنانے والی کمپنی نے بچوں کو آپ کی آنکھوں سے دور رکھنے کے لئے انوکھی ...
کنڈوم بنانے والی کمپنی نے بچوں کو آپ کی آنکھوں سے دور رکھنے کے لئے انوکھی سروس متعارف کروادی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کنڈوم بنانے والی کمپنی ’سکائن‘ نے لوگوں کو بچوں سے دور رکھنے کے لیے ایک انوکھی سروس متعارف کروا دی ہے۔ ویب سائٹ sciencetimes.com کے مطابق اس سروس کا نام ’بے بی بلاکر‘ ہے جو ایک سافٹ ویئر کی شکل میں ہے۔ جو لوگ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پیارے، ننھے منے بچوں کی تصاویر نہیں دیکھنا چاہتے وہ یہ بے بی بلاکر استعمال کر سکتے ہیں، جس سے ان کی سوشل میڈیا فیڈ میں بچوں کی تصاویر نہیں آئیں گی۔

کمپنی کے مطابق اس سروس کا مقصد لوگوں کے دل میں اولاد کی خواہش پیدا ہونے اور انہیں ماں باپ بننے کی ترغیب ملنے سے باز رکھنا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر جیان ہیپر نے شہزادہ ہیری اور میگھن کے بیٹے آرچی ہیریسن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”جب ایسے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتی ہیں تو لوگوں کے دل میں اولاد پیدا کرنے کی خواہش بیدار ہوتی ہے اور وہ اولاد پیدا نہ کرنے کے فیصلے پر کشمکش کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ہماری یہ سروس انہیں اس صورتحال میں مبتلا ہونے سے بچائے گی۔“واضح رہے کہ بے بی بلاکر گوگل کروم کی ایکٹینشن ہے اور مفت میں ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس