ساس کو روزانہ گھر آنے سے روکنے کے لئے آدمی نے ایسی خطرناک چیز پال لی کہ جان کر تمام شوہروں کو ہنسی آجائے

ساس کو روزانہ گھر آنے سے روکنے کے لئے آدمی نے ایسی خطرناک چیز پال لی کہ جان کر ...
ساس کو روزانہ گھر آنے سے روکنے کے لئے آدمی نے ایسی خطرناک چیز پال لی کہ جان کر تمام شوہروں کو ہنسی آجائے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ساس کے داماد کے گھر آ کر براجمان ہو جانے کے متعلق درجنوں لطیفے مشہور ہیں، بعض لوگوں کے لیے سچ بھی ہوں گے۔ اب اس برطانوی شہری کو ہی دیکھ لیں جو اپنے ساس کے آئے روز اپنے گھر آ جانے سے اس قدر تنگ آ گیا کہ گھر میں ایک خوفناک مکڑی پالی لی، کیونکہ اس کی ساس مکڑی سے بہت ڈرتی ہے۔ دی مرر کے مطابق اس شخص نے انٹرنیٹ پر بتایا ہے کہ ”میری ساس آئے روز ہمارے گھر آ جاتی اور کئی کئی دن تک وہیں رہتی۔ اسے ہماری پرائیویسی کا ذرا بھی خیال نہیں ہوتا تھا۔“

”ایک روز اس نے فون کیا کہ وہ ہمارے گھر آ رہی ہے۔ اس پر میں بہت پریشان ہو گیا اور اسے روکنے کی ترکیب سوچنے لگا۔ مجھے یہ واقعہ معلوم تھا کہ ایک بار ایک مکڑی نے میری ساس پر حملہ کر دیا تھا اور اس مکڑی کے کاٹنے سے وہ دو دن تک شدید تکلیف میں مبتلا رہی تھی۔ تب سے وہ مکڑی سے بہت ڈرتی ہے۔ یہ واقعہ یاد آتے ہی میں اچھل پڑا اور ایک مکڑی خرید کر گھر لے آیا۔ میں نے اس مکڑی کے لیے لیونگ روم میں ایک گھروندا بنایا اور اس میں اسے چھوڑ دیا۔ میں نے مکڑی کے متعلق اپنی بیوی کو بتادیا تاہم اسے یہ نہیں بتایا کہ اسے گھر میں پالنے کا مقصد کیا ہے۔ جب سے یہ مکڑی گھر میں آئی ہے میری ساس ہمارے گھر نہیں آتی، اور اگر کبھی آئے بھی تو کچھ دیر ٹھہر کر واپس چلی جاتی ہے۔“

مزید : برطانیہ