پاکستان میں کس مخصوص کیمپ میں رہنے والا کرپشن کرنے پر بھی محفوظ رہتاہے ، سلیم صافی نے بتادیا

پاکستان میں کس مخصوص کیمپ میں رہنے والا کرپشن کرنے پر بھی محفوظ رہتاہے ، سلیم ...
پاکستان میں کس مخصوص کیمپ میں رہنے والا کرپشن کرنے پر بھی محفوظ رہتاہے ، سلیم صافی نے بتادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارسلیم صافی نے کہاہے کہ ا گر آپ ایک کیمپ میں ہیں تو آپ نہیں پکڑے جائیں گے خواہ آپ کرپٹ بھی ہوں لیکن اگر آپ دوسرے کیمپ میں ہوں تو پھر آپ پکڑے جائیں گے خواہ آپ نے کرپشن نہ بھی کی ہو۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی اس بات پر غدارنہیں پاتاکہ وہ غدار ہے بلکہ اگر آپ ایک کیمپ میں ہیں تو آپ نہیں پکڑے جائیں گے خواہ آپ کرپٹ بھی ہوں لیکن اگر آپ دوسرے کیمپ میں ہوں تو پھر آپ پکڑے جائیں گے خواہ آپ نے کرپشن نہ بھی کی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری دوسرے کیمپ میں چلے گئے توکچھ نہیں ہوگا لیکن اگر اسی کیمپ میں رہے جس میں وہ اس وقت ہیں توگرفتاری کے علاوہ ان کواور مشکلات کا بھی سامناکرنا پڑ سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ جوچیزریاست شریف میں ناجائز ہوتی ہے لیکن وہ چیز خلافت نیازی میں جائز کیسے ہوجاتی ہے ، یہ ہم کو کسی وقت سمجھا دیا جائے ، ایمنسٹی سکیم ناکام اس طرح ہوگی کہ یہ عمران خان کی سکیم ہے لیکن اس پر عمران خان کے قریبی رشتہ دار ،محسن اور مربی حفیظ اللہ نیازی کو اعتماد نہیں ہے تو پھر ہم کو اعتماد کیسے ہوگا۔

مزید : قومی