حسن نثار کی کرپشن ختم کرنے کیلئے حکومت کو انوکھی تجویز

حسن نثار کی کرپشن ختم کرنے کیلئے حکومت کو انوکھی تجویز
حسن نثار کی کرپشن ختم کرنے کیلئے حکومت کو انوکھی تجویز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ کرنسی نوٹ پرپانچ سال کی ایکسپائری ڈیٹ لگا دی جائے تو کرپشن میں زمین و آسمان کا فرق پڑ جائیگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خشک بارش بھی ہوسکتی ہے اورٹھنڈی آگ بھی لگ سکتی ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں بارش مٹی پر نہیں بلکہ کیچڑ پر ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم پچھلے ستر سال میں برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ دیکھیں تو ہمیں پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گھی کبھی نہیں نکلے گا،کرنسی نوٹ پرپانچ سال کی ایکسپائری ڈیٹ لگا دی جائے تو کرپشن میں زمین و آسمان کا فرق پڑ جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لائی جانیوالی ایمنسٹی سکیم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

مزید : قومی