آصف زرداری کو لگنے والے ہاتھ جل جائیں گے، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

آصف زرداری کو لگنے والے ہاتھ جل جائیں گے، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ
آصف زرداری کو لگنے والے ہاتھ جل جائیں گے، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے پچھلے تیس سال سے لیکرآج تک نیب نے کبھی بھی میرٹ پرکام نہیں کیا ، آصف زرداری بہت گرم ہیں ، ان کوہاتھ لگاتے ہوئے نیب کے ہاتھ ضرور جلیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ پچھلے تیس سال سے لیکرآج تک نیب نے کبھی بھی میرٹ پرکام نہیں کیا ، آصف زرداری بہت گرم ہیں ، ان کوہاتھ لگاتے ہوئے نیب کے ہاتھ ضرور جلیں گے ، 2018کے الیکشن سے پہلے چشم فلک نے نیب کے ہاتھوں کیاکیاتماشہ نہیں دیکھا ؟

انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب واقعی کوئٹہ نہیں جاسکتے ، الطاف حسین نے قتل 1992میں کئے تھے لیکن انصاف آج مانگا جارہاہے ، اس سے قبل الطاف حسین کو اس دوران تمام سہولتیں اور آسائشیں حاصل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم اس لئے ناکام ہوگی کہ کوئی احمق آدمی اس حکومت پریقین کرے گا ،جن حالات میں یہ ملک ہے ،اس لئے یہ سکیم ناکام رہے گی۔

مزید : قومی