ایک طرف انگلینڈ میں مسلسل ناکامی ،دوسری طرف قومی کرکٹر ز نے رات کے وقت ایسا کام کرنا شروع کردیا کہ کرکٹ مداحوں کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

ایک طرف انگلینڈ میں مسلسل ناکامی ،دوسری طرف قومی کرکٹر ز نے رات کے وقت ایسا ...
ایک طرف انگلینڈ میں مسلسل ناکامی ،دوسری طرف قومی کرکٹر ز نے رات کے وقت ایسا کام کرنا شروع کردیا کہ کرکٹ مداحوں کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے رات کا کھانا باہر کھانا معمول بنا لیا۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق شام ہوتے ہی زیادہ تر کھلاڑی کھانے کی تلاش میں مختلف ریسٹورینٹس کا رخ کرتے ہیں جبکہ لندن میں رہنے والے پاکستانی بھی کھلاڑیوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ ناشتے کے بعد کھلاڑیوں کو رات کے کھانے کے پیسے دے دیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق کھانا کھاسکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں اسے ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز میں شکست ہوچکی ہے جبکہ ایک ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

مزید : کھیل