بھائی کی ناکامی نے محمد زبیر کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی کامیابی سے متعلق بھی ناامید کردیا

بھائی کی ناکامی نے محمد زبیر کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی کامیابی سے متعلق بھی ...
بھائی کی ناکامی نے محمد زبیر کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی کامیابی سے متعلق بھی ناامید کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں جہاں اسد عمر ناکام ہوگئے ؟ اسد عمر ناکام ہوجائیں اور حفیظ شیخ کامیاب ہوجائیں یہ ناممکن ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہاکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں جہاں اسد عمر ناکام ہوگئے ، اسد عمر ناکام ہوجائیں اور حفیظ شیخ کامیاب ہوجائیں یہ ناممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوحکومت بنانے کیلئے نئے پاکستان کا ووٹ ملا تھا ، کابینہ میں تحریک انصاف کا نظریہ کہیں نظر نہیں آتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو ملک میں سیمی ٹیکنو کریٹ حکومت آچکی ہے اور یہ سیمی ٹیکنو کریٹ حکومت ملک کے اہم مسائل کے فیصلے کررہی ہے ۔

مزید : قومی