ایئر انڈیا کے سینئر پائلٹ نے خاتون جونیئر پائلٹ سے ایسا فحش سوال پوچھ لیا کہ لینے کے دینے پڑ گئے

ایئر انڈیا کے سینئر پائلٹ نے خاتون جونیئر پائلٹ سے ایسا فحش سوال پوچھ لیا کہ ...
ایئر انڈیا کے سینئر پائلٹ نے خاتون جونیئر پائلٹ سے ایسا فحش سوال پوچھ لیا کہ لینے کے دینے پڑ گئے

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے ایک سینئر پائلٹ کو اپنی جونیئر پائلٹ سے فحش سوالات کرنے پر تحقیقات کا سامنا ہے۔

خاتون جونیئر پائلٹ نے حکام کو کی گئی شکایت میں کہا ہے کہ اس کے انسٹرکٹر نے 5 مئی کو حیدر آباد کے ایک ریستوران میں کھانے کی دعوت دی ۔ ’ جب ہم رات کو 8 بجے ڈنر کیلئے پہنچے تو انسٹرکٹر نے اپنی دکھ بھری شادی شدہ زندگی کی باتیں کرنا شروع کردیں‘۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کے انسٹرکٹر نے اس سے سوال کیا کہ تمہارے شوہر دوسرے شہر میں رہتے ہیں تو ایسے میں تمہاری ازدواجی زندگی کیسے گزرتی ہے، کیا تمہیں ہر روز اپنے شوہر کی قرابت کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ’ میں نے انسٹرکٹر سے کہا کہ مجھے ایسی باتیں نہیں کرنی، میں اسی وقت ڈنر چھوڑ کر ٹیکسی بک کرکے گھر چلی گئی‘۔خاتون پائلٹ کی درخواست پر فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے سینئر پائلٹ کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس