اپوزیشن نے حکومت کیخلاف تحریک چلائی تو یہ کونسے سے معاہدے کیخلاف ورزی ہوگی ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے وضاحت کردی

اپوزیشن نے حکومت کیخلاف تحریک چلائی تو یہ کونسے سے معاہدے کیخلاف ورزی ہوگی ...
اپوزیشن نے حکومت کیخلاف تحریک چلائی تو یہ کونسے سے معاہدے کیخلاف ورزی ہوگی ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ سی اوڈی پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے دستخط کئے تھے ، الیکشن ہارنے والوں کوملک چلتا ہوا نظر نہیں آتا،اپوزیشن حکومت مخالف تحریک چلاتی ہے تو سی اوڈی کی خلاف ورزی ہوگی ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ سی اوڈی پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے دستخط کئے تھے ، الیکشن ہارنے والوں کوملک چلتا ہوا نظر نہیں آتا،اپوزیشن حکومت مخالف تحریک چلاتی ہے تو سی اوڈی کی خلاف ورزی ہوگی ۔

ان کا کہنا تھااکثریت نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا لیکن لوگ اب بے نقاب ہورہے ہیں ، یہ لوگ پارٹی سطح ، اسمبلی اورمیڈیا پر بھی بے نقاب ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئے ، مسائل بہت زیادہ ہیں، اپوزیشن کے مسائل عوام کے مسائل سے مختلف ہیں۔

مزید : قومی