کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والے انگلینڈ کی مردانہ ٹیم کے ان کھلاڑیوں کے نام کیا ہیں اور انہوں نے یہ حلیہ کیسے بنایا؟

کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والے انگلینڈ کی مردانہ ٹیم کے ان ...
کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والے انگلینڈ کی مردانہ ٹیم کے ان کھلاڑیوں کے نام کیا ہیں اور انہوں نے یہ حلیہ کیسے بنایا؟

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچز کی کرکٹ سیریز جاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے آخری میچ سے قبل انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر 6 کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کیں ۔

یہ تصاویر دراصل سنیپ چیٹ کے فیچر جینڈر سویپ کے ذریعے بنائی گئی ہیں ۔ اس فیچر کے ذریعے مرد کو عورت اور عورت کو مرد کا روپ دیا جاسکتا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر یہ تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو انہیں پہچاننے کا ٹاسک دیا۔ بہت سے لوگوں نے بہت سے اندازے لگائے اور طرح طرح کے کمنٹس کیے۔ اس سے پہلے کہ ہم آپ کو ان کھلاڑیوں کے نام بتائیں آپ ایک بار پھر تصویر کو دیکھ کر کھلاڑیوں کو پہچاننے کی کوشش کریں۔

زنانہ روپ میں نظر آنے والے انگریزی مردانہ ٹیم کے ان کھلاڑیوں میں کپتان مورگن، جوئے روٹ، بین سٹوکس، جیسن رائے اور کرس واکس شامل ہیں۔

مزید : کھیل