وفاقی وزیر علی زیدی نے سمندر سے تیل و گیس کی دریافت سے متعلق قوم کواچھی خبر سنادی

وفاقی وزیر علی زیدی نے سمندر سے تیل و گیس کی دریافت سے متعلق قوم کواچھی خبر ...
وفاقی وزیر علی زیدی نے سمندر سے تیل و گیس کی دریافت سے متعلق قوم کواچھی خبر سنادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ سمندر سے 5ہزار 474میٹرتک ڈرلنگ ہونے پرپریشرسگنل ملاہے، مختلف مقامات سے پریشرریلیزہواہے، تیل کی دریافت سے متعلق اچھی خبرملنے کاامکان ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق علی زیدی نے کہا کہ سمندرمیں ڈرلنگ کاکام ابھی مکمل نہیں ہوا،ساڑھے5ہزارمیٹرگہرائی تک ڈرلنگ کاعمل جاری رہے گا، 5ہزار 474میٹرتک ڈرلنگ ہونے پرپریشرسگنل ملاہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات سے پریشرریلیزہواہے،اچھی خبرملنے کاامکان ہے، پریشرکی ٹیسٹنگ کاعمل مکمل کرکے دوبارہ ڈرلنگ شروع کردی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ تیل کی دریافت کاحقیقی تعین ساڑھے5ہزارمیٹرڈرلنگ مکمل ہونے پرہوگا۔

مزید : قومی