بے نامی اثاثے رکھنے پر کتنے سال قید ہو سکتی ہے ؟چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی

بے نامی اثاثے رکھنے پر کتنے سال قید ہو سکتی ہے ؟چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی
بے نامی اثاثے رکھنے پر کتنے سال قید ہو سکتی ہے ؟چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ گھر سمیت اپنے اثاثوں کی ملکیت کسی اور کے نام پر رکھنا بے نامی ہے، بے نامی اثاثے رکھنے پر 5 سال قید ہوسکتی ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شبر زیدی نے کہا کہ بڑی کمپنیوں سمیت پاکستان کے 300 بڑے ٹیکس دہندگان ملک کے مجموعی ٹیکس محاصل کا 80 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کا حصہ پانچ سے چھ فی صد ہے۔ اعزازی چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار ارب روپے سے اوپر رکھا ہے۔

مزید : قومی