”اپوزیشن لیڈر بھگوڑوں کی جماعت ہے“، عثمان ڈار نے اپوزیشن لیڈر پر ملک سے بھاگنے کا الزام لگا دیا

”اپوزیشن لیڈر بھگوڑوں کی جماعت ہے“، عثمان ڈار نے اپوزیشن لیڈر پر ملک سے ...
”اپوزیشن لیڈر بھگوڑوں کی جماعت ہے“، عثمان ڈار نے اپوزیشن لیڈر پر ملک سے بھاگنے کا الزام لگا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر ملک سے بھاگ گئے ہیں، ن لیگ بھگوڑوں کی جماعت ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ (ن)لیگ بھگوڑوں کی جماعت ہے،سب بھاگ گئے، اپوزیشن لیڈر ملک سے بھاگ گئے، ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا، یہ آخری ایمنسٹی سکیم ہے ،فائدہ اٹھالیاجائے ورنہ کریک ڈاو¿ن ہوگا، اپوزیشن لیڈرملک سے بھاگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سب سے کم شرح سود پرآئی ایم ایف سے قرض لیا، اپوزیشن لیڈر ملک سے بھاگ گئے، ہم قرض ماضی کی کوتاہی کے لئے اٹھارہے ہیں، ہم نے انتہائی کم شرح سود پر آئی ایم ایف سے قرض لیاہے ۔ان کاکہنا تھا کہ گردشی قرضہ ہم کوماضی کے کرپٹ لوگوں نے دیاہے ۔

مزید : قومی